بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل
Web Desk
8 October 2026
تحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے اقوامِ متحدہ میں بھارتی نمائندے کے الزامات اور ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت انسانی ہمدردی کی امداد کی آڑ میں افغان طالبان حکومت کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے مادی، مالی اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہا ہے। نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے دوران “حقِ جواب” (Right of Reply) کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ طالبان رژیم کے ساتھ بھارت کی بڑھتی ہوئی قربت کا مقصد پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کو تقویت دینا ہے۔
جواد اجمل نے زور دے کر کہا کہ بھارت افغانستان میں قائم اپنی پراکسیز کی فعال سرپرستی کے ذریعے ‘فتنہ الخوارج’ (ٹی ٹی پی) اور ‘فتنہ الہندوستان’ (بی ایل اے) جیسے کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مالی و عسکری مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا اور امریکہ جیسے ممالک میں ماورائے عدالت و ماورائے علاقائی قتل اور ٹارگٹ کلنگز میں بھارت کا مکروہ کردار اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا
متعلقہ عنوانات
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور
8 October 2026
پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ
8 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین
8 October 2026
کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید
8 October 2026
افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی
8 October 2026
سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
8 October 2026