یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
Web Desk
27 August 2026
یوکرینی حملوں کے پیشِ نظر روس میں توانائی، ایندھن، مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نئے حکم نامے کے مطابق سیکیورٹی یقینی بنانے میں ناکام رہنے یا ڈرون حملوں کے بعد سرگرمیاں بروقت بحال نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور حکومت ایسی نجی کمپنیوں میں عارضی انتظامیہ مقرر کر کے ان کے حقوق، جائیداد اور حصص کا کنٹرول خود سنبھال سکے گی۔ کریملن کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ بعض کمپنی مالکان یوکرینی حملوں سے نمٹنے اور سیکیورٹی اقدامات مکمل کرنے میں مناسب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار
27 August 2026
ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے
27 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026