LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گا: ایرانی فوج یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

یوکرینی حملے میں مسافر بس نشانہ بن گئی، لڑکی سمیت 9 روسی ہلاک، 6 زخمی

Web Desk

27 August 2026

لوگانسک پیپلز ریپبلک میں لیسیچانسک سے ستاخانوف جانے والی ایک مسافر بس پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ علاقائی سربراہ لیونید پاسیچنک اور روسی حکام کے مطابق حملے کے وقت بس میں ڈرائیور سمیت 16 افراد سوار تھے، جن میں سے 8 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک 20 سالہ شدید زخمی لڑکی دورانِ علاج ہسپتال میں زدوکوب ہوئی۔ روسی فوجی ماہرین اور حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بس کو غلطی سے نہیں بلکہ دانستہ طور پر ہدف بنا کر دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد روسی تحقیقاتی کمیٹی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور ڈرون کے ماڈل کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ یوکرین کی جانب سے فی الحال اس واقعے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔