LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات مسترد کردیے

Web Desk

27 August 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی قیادت کے ساتھ کسی قابلِ اعتماد یا نتیجہ خیز معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ایران کے معاملے پر گفتگو کی ہے، تاہم سفارتی راستے سے متعلق ان کی امیدیں انتہائی محدود ہیں۔ نیتن یاہو نے ایران پر مزید مالی و اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر امریکی صدر کی مہم کی تعریف بھی کی۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے بالخصوص آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق ان حالات میں سفارت کاری اور فوجی دباؤ میں توازن قائم رکھنا واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔