LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی

Web Desk

26 August 2026

تہران: ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس ہیں اور ملکی سرحدوں کی فضائی نگہبانی کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل جدید اور فعال بنا رہی ہیں。 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے بتایا کہ حالیہ جنگی تجربات نے ایران کو فضائی دفاعی شعبے میں انتہائی اہم اور مفید تجربات فراہم کیے ہیں۔ ان تجربات کی روشنی میں دفاعی حکمتِ عملی، نظاموں کی تیاری اور ان کی سرحدوں پر تعیناتی میں ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ دشمن کے کسی بھی اقدام کا موثر جواب دیا جا سکے۔ ایرانی کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس وقت اپنی دفاعی ضروریات اور آلات کے لیے 100 فیصد ملکی صلاحیتوں اور اندرونی سائنس دانوں کی مہارت پر انحصار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام ملکی سرحدوں کی 24 گھنٹے مکمل نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی نامساعد صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔