ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی
Web Desk
26 August 2026
دبئی: دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ (DXB) پر رواں سال 2026ء کی پہلی ششماہی کے دوران مسافروں کی آمد میں تقریباً ایک تہائی (33 فیصد) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 2026ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران 3 کروڑ 15 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ کو استعمال کیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ تھی، جس کے بعد مسافروں کی ٹریفک میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری علاقائی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے۔ علاوہ ازیں، ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافہ بھی دنیا بھر میں ہوائی جہازوں کے کرائیوں میں اضافے کی اہم وجہ بنا ہے۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور خلیجی ممالک کی فضائی حددو پر اثرات نے عالمی ہوابازی، معیشت اور سفر پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جس سے فلائٹس اور مسافروں کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026
ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی
26 August 2026