LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت

Web Desk

26 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی ہے کہ پمز ہسپتال (PIMS) کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) میں آگ اے سی شارٹ سرکٹ/بلاسٹ کے باعث لگی، جو وارڈ میں آکسیجن سلنڈرز اور لائنوں کی موجودگی کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے 14 نومولود بچوں کی شہادت کی تصدیق کی اور اس واقعے کو انتہائی دلخراش سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور اگر کسی کی لاپرواہی سامنے آئی تو سخت ترین کارروائی ہوگی، چاہے اس میں ان کی اپنی ہی غلطی کیوں نہ ہو۔

سیکرٹری ہیلتھ محمد اسلم غوری کے مطابق آتشزدگی کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے اور ڈیوٹی پر 4 اہلکار تعینات تھے۔ بدقسمتی سے صرف ایک بچے کو ہی بچایا جا سکا جبکہ 14 بچے جھلس کر اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے بتایا کہ آگ لگتے ہی ہسپتال کی بجلی منقطع ہو گئی تھی، جس کے بعد عملے نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو بلایا، تاہم آکسیجن کی فراہمی کی وجہ سے آگ انتہائی شدت اختیار کر چکی تھی۔ ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہسپتال میں موجود ہیں اور انتظامیہ متاثرہ والدین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔