LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق

Web Desk

26 August 2026

اسلام آباد کے پمز (PIMS) ہسپتال کی گائنی (MCH) بلڈنگ کے تیسرے فلور پر واقع نرسری وارڈ میں اچانک آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ موقع پر موجود لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچانے میں کامیاب ہو سکی۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا اور خواتین سمیت 19 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ واقعے کے بعد پمز کے متعلقہ ٹیکنیکل اسٹاف کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف کمشنر اسلام آباد نے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات اور غفلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔