اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر
Web Desk
26 August 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے تہران میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد اور بیداری ہی دشمن کی تمام سازشوں کا واحد اور مؤثر توڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں یکجہتی اور باہمی تعاون کے ذریعے ہی خطے سے امریکی فورسز کے مکمل انخلا کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ دشمن خطے کے وسائل پر قبضہ جمانے کی خاطر جنگ کی آگ بھڑکا رہا ہے اور معاشی بے چینی پیدا کرنا اس کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو یہ اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ ہمیں صرف فوجی طاقت سے نہیں ہرا سکتا، نیز انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی معاہدے پر دستخط خوف یا دباؤ کے تحت نہیں کیے گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026