عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی
Web Desk
26 August 2026
نائب ایرانی وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آبنائے ہرمز کو کل سے ہی فوری طور پر کھول دیا جائے گا۔ اپنے ایک اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ 40 روزہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز اب ایران کی قومی سلامتی کا انتہائی حساس معاملہ بن چکا ہے اور آمدورفت کے راستوں میں بنیادی تبدیلی لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نيا عارضی انتظام دو طرفہ موٹروے کی طرز پر ہوگا جس میں خلیج فارس میں داخلے کا راستہ ایرانی حدود اور باہر نکلنے کا راستہ عمان کی علاقائی حدود سے گزرے گا، جبکہ جنوبی راستہ بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ اس عارضی نظام کے تحت عمان کے ساتھ اگلے 30 سے 60 دنوں کے اندر مستقل بحری راستے کی تشکیل کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026