رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
Web Desk
25 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و مالیات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائیِ مالیات (Financial Inclusion) سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہاؤسنگ، زراعت، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs)، برآمدی فنانسنگ اور ‘وہیکل الیکٹریفیکیشن پروگرام’ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون سے اگست کے دوران ہاؤسنگ فنانس 294 ارب روپے سے بڑھ کر 307 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ‘اپنا گھر پروگرام’ میں درخواستوں کی تعداد میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت منظور شدہ فنانسنگ 144 ارب سے بڑھ کر 279 ارب روپے ہو چکی ہے اور 38 ارب روپے سے زائد کے 7 ہزار 600 سے زیادہ قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
زرعی شعبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ قرض دہندگان کی تعداد 33 لاکھ 70 ہزار ہو چکی ہے اور زرعی فنانسنگ 1,260 ارب روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح ایس ایم ای شعبے میں رسمی فنانسنگ 1,050 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاروبار مستفید ہو رہے ہیں۔ حکومت نے زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کو جون 2027 تک 1,500 ارب اور جون 2028 تک 2,000 ارب روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اجلاس میں برآمدی شعبے کے لیے اضافی برآمدات پر کارکردگی کی بنیاد پر 1 سے 2 فیصد ریبیٹ دینے اور ‘وہیکل الیکٹریفیکیشن پروگرام’ کے تحت اب تک 1,500 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے مالی سہولیات کو قانونی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے منسلک کرنے اور بینکوں کی ہفتہ وار نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
28 October 2026