LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا ایران کا امریکی توانائی مراکز کو نشانہ بنانے کا انتباہ برطانیہ، فرانس کا یوکرین کی فوجی مدد بڑھانے کا اعلان

ایران کا امریکی توانائی مراکز کو نشانہ بنانے کا انتباہ

Web Desk

25 August 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان برگیڈیئر جنرل حسین محبی نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران یا اس کے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا گیا تو امریکہ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں امریکہ کے حیاتی مفادات اور توانائی مراکز (چوک پوائنٹس) کو شدید راہبردی ضربات سے نشانہ بنایا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی یہ غلط فہمی ہے کہ ایران کے ہتھیار ختم ہو چکے ہیں، کیونکہ ایران میں جدید و سمارٹ گائیڈڈ میزائلوں کی پیداوار بدستور جاری ہے اور ملک کی دفاعی صلاحیتیں مکمل طور پر برقرار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کا مقصد اور دیگر فوجی اہداف ناکام ہو چکے ہیں۔