ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
Web Desk
24 August 2026
امریکہ کی جانب سے ایران پر مزید سخت پابندیوں کے متوقع اعلان سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمانے کے رجحان کے باعث برینٹ خام تیل 1.22 ڈالر کی کمی کے ساتھ 93.17 ڈالر فی بیرل، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 1.20 ڈالر کمی کے بعد 85.86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کے عندیہ کے بعد تنازع میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ایران نے عراق کی درخواست پر متعدد عراقی آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں ترسیل کے حوالے سے کچھ امید پیدا ہوئی ہے
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
24 August 2026