LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

Web Desk

24 August 2026

یوکرین کے صدر ولودیومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ملک میں انتخابات کا انعقاد یوکرین کو تباہی کی طرف دھکیل سکتا ہے، کیونکہ اس سے عوام اور ریاست میں شدید تقسیم پیدا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت انتخابات کا انعقاد ریاست کے لیے ایک تباہ کن ‘سونامی’ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اتحادی ممالک انتخابات کے لیے موثر عسکری اور سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کریں تو ہی اس پر غور ممکن ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی ملک نے ایسا کوئی خاکہ پیش نہیں کیا۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ اور حکمت عملی جنگ کے خاتمے، ملک کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ پر مرکوز ہے، جبکہ یوکرینی آئین و قانون کے تحت بھی جنگی حالت کے دوران الیکشن کروانے پر پابندی عائد ہے۔