غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی
Web Desk
24 August 2026
غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک 4 سالہ بچے سمیت کم از کم 2 فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق پہلا حملہ وسطی علاقے الزوایدہ میں ایک عمارت پر کیا گیا جو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی، جبکہ دوسرا حملہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا۔ صیہونی ریاست کی جانب سے یہ کارروائی غزہ سے غباروں، ڈرونز اور پتنگوں کی آمد کا دعویٰ کرتے ہوئے حملوں میں شدت لانے کی دھمکی کے بعد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وقفے وقفے سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026