جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج
Web Desk
24 August 2026
ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے نتیجے میں خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی ہے، جس سے آبنائے ہرمز کی سٹریٹجک اہمیت اور اس پر ایران کا اثر و رسوخ مزید واضح ہو گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی فعال حکمتِ عملی کا مقصد جنگ کی شروعات نہیں بلکہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے دورانیے میں بھی نئے ہتھیاروں کی تیاری اور عسکری تربیت کا عمل مسلسل جاری ہے، جبکہ امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں نے ایرانی قوم میں اتحاد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود حکومت اور مسلح افواج کے درمیان تعاون پہلے سے زیادہ مستحکم ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام
25 August 2026
امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف
25 August 2026
ایران پر نئی امریکی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان
25 August 2026
ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: ٹرمپ
25 August 2026
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال
25 August 2026
ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان
25 August 2026
مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
25 August 2026
اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل آئی ایم او سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال
25 August 2026