بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا
Web Desk
23 August 2026
بھارت کے مشرقی ساحل کے قریب پاناما کا پرچم بردار مال بردار بحری جہاز “اوشن ونر” سمندر میں ڈوب گیا ہے، جس پر سوار 24 رکنی عملے میں 20 چینی، 3 میانمار اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ تجارتی جہاز بھارت کی پارادیپ بندرگاہ سے لوہے کی کچ دھات لے کر سنگاپور جا رہا تھا کہ بندرگاہ سے تقریباً 240 ناٹیکل میل دور حادثے کا شکار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سری وجے پورم (پورٹ بلیئر) سے ریسکیو جہازوں کو روانہ کیا گیا اور ٹیموں نے لائف رافٹس سے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے، جبکہ باقی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ فی الوقت جہاز کے ڈوبنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026