ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
Web Desk
23 August 2026
برطانوی اخبار ‘دی ٹیلی گراف’ نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب سے وابستہ ہیکرز نے ایک غیر معمولی سائبر حملے کے ذریعے برطانیہ کے ایک پاور پلانٹ کو 4 دن کے لیے مکمل طور پر غیر فعال کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ہیکرز برطانیہ کے کسی اہم پاور پلانٹ کو بند کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اگرچہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر متاثرہ پاور پلانٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق یہ ایک نسبتاً چھوٹا پلانٹ تھا جس کی بندش سے مجموعی قومی گرڈ کو نقصان نہیں پہنچا۔ دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سائبر حملے کا بنیادی مقصد برطانیہ کے حساس انفراسٹرکچر تک رسائی اور اسے نقصان پہنچانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026