برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
Web Desk
23 August 2026
برطانیہ کے شہر مڈلز برا کے قریب اے 66 روڈ پر ساؤتھ بینک کے مقام پر پولیس تعاقب کے دوران ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مشتبہ گاڑی غلط سمت میں روڈ پر داخل ہوئی اور سامنے سے آنے والی پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت 37 سالہ پی سی میتھیو بلیڈز اور 38 سالہ پی سی ٹام کلاف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر 5 افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ چیف کانسٹیبل وکٹوریہ فلر اور وزیراعظم اینڈی برنہم نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026