تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Web Desk
22 August 2026
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان جاری اہم تجارتی مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ناکام ہو گئے ہیں، جس کے ردِعمل میں کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کر دیے گئے ہیں اور امریکی اشیاء پر ‘ڈالر کے بدلے ڈالر’ کے حساب سے جوابی ٹیرف لگایا جائے گا۔ انہوں نے امریکی موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخری لمحات میں شرائط تبدیل کرنا غیر منصفانہ اور ناقابلِ قبول ہے۔ دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے مذاکرات کی ناکامی کا تمام تر ملبہ کینیڈا پر ڈالتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کینیڈا معاہدے کی طے شدہ شرائط سے پیچھے ہٹا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین اشیاء پر امریکہ کا عائد کردہ 50 فیصد ٹیرف پہلے ہی نافذ العمل ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
23 August 2026
امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی
23 August 2026
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع
22 August 2026
ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
22 August 2026
دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت
22 August 2026
یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک
22 August 2026