خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر
Web Desk
22 August 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے علاقائی ممالک کی اپنی کوششوں سے قائم کردہ ایک آزاد اور مقامی سیکیورٹی نظام کا ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے نئے سیکیورٹی انتظامات اور معاشی تعاون کی تشکیل کے لیے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ قالیباف نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیل کی خاطر اپنے اتحادیوں کے مفادات کو نظرانداز کر کے ان کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈالا ہے، جس کے باعث علاقائی ممالک نے اپنی بقا کو خطرے میں محسوس کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو اپنی سیکورٹی اور معیشت کی بہتری کے لیے اب خود آگے بڑھ کر مشترکہ نظام قائم کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026