وزیر اعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
Web Desk
11 December 2025
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 2025 کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے رواں برس ایران–اسرائیل کشیدگی کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے محفوظ نکالنے میں ترکمان حکومت کے تعاون پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر اعظم نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط کے فروغ کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہیں ترکمانستان کے لیے جنوبی ایشیا اور خطے سے آگے تک رسائی بڑھانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہیں۔وزیراعظم نے ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر سردار بردی محمدوف کو آئندہ برس پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دہرائی۔ترکمان صدر نے وزیر اعظم کے دورے اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان، پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان میں موجود ہیں جہاں وہ 12 دسمبر 2025 تک جاری امن و اعتماد کے عالمی سال، غیرجانبداری کے عالمی دن اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے بین الاقوامی فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ سمیت اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک تھے
متعلقہ عنوانات
آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
8 November 2026
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026