ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
Web Desk
22 August 2026
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی وزارتِ دفاع نے ملک کے دفاعی سازو سامان کی اپ گریڈیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جوابی کارروائی سے دشمن کو باز رکھنے کی قوت کو مزید مستحکم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی سمندر میں دشمن کو تاریخی سبق سکھائیں گے۔ دوسری جانب میجر جنرل علی عبداللہی نے بھی اعلان کیا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی حماقت کا تباہ کن اور مؤثر جواب دیں گی۔ اسی تناظر میں ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کو ایران کے لیے دفاعی لحاظ سے ‘مقامِ احد’ جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کا داخلی راستہ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور خطے سے باہر کی تمام عسکری نقل و حرکت پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026