LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

Web Desk

21 August 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث تیزی کا تسلسل برقرار ہے، جہاں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے شروعات میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی خریدو فروخت کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران KSE-100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 528 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، استحکامِ نو اور مختلف تجارتی شعبوں میں منافع بخش خریدو فروخت کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔