شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل
Web Desk
21 August 2026
شامی کرد رہنما اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے سربراہ مظلوم عبدی نے اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شام میں کرد خود مختار انتظامیہ کے تمام فوجی، سیکیورٹی اور انتظامی اداروں کو باضابطہ طور پر شامی ریاست میں ضم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شامی حکومت اور کرد قیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں یہ انضمام ممکن ہوا ہے، جس کے بعد اب تمام ریاستی ادارے یکجا ہو چکے ہیں۔
مظلوم عبدی نے کہا کہ انضمام کا اہم مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے مرحلے میں تمام تر توجہ آئندہ شامی آئین میں کرد عوام کے حقوق اور ان کی آئینی ضمانت کو مضبوط بنانے پر مرکوز رکھی جائے گی تاکہ خطے میں پائیدار امن اور سیاسی استحکام ممکن ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026