پاکستان کا ناروے کے سفیر کو سخت احتجاج، سپریم کورٹ میں مبینہ مداخلت پر ڈیمارش جاری
Web Desk
11 December 2025
اسلام آباد: وزارتِ خارجہ پاکستان نے ناروے کے سفیر کو سخت احتجاج (ڈیمارش) جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 نومبر 2025 کو ناروے کے سفیر کی سپریم کورٹ میں ایک سماعت میں شرکت پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

ڈیمارش میں کہا گیا ہے کہ سفیر کی عدالت میں موجودگی ویانا کنونشن 1961 کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کے مطابق سفارتی عملے پر لازم ہے کہ وہ میزبان ملک کے قوانین کا احترام کرے اور اس کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرے۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، بلکہ ناروے کی جانب سے ایسے عناصر کی حمایت کا ایک مسلسل رجحان دیکھا گیا ہے جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ڈیمارش کے مطابق کچھ نارویجین این جی اوز بھی ایسے افراد کی پشت پناہی کرتی رہی ہیں جو ریاستِ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں مشتبہ ہیں۔حکومتِ پاکستان نے واضح کیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد سے متعلق عدالتی مقدمات نہایت حساس داخلی معاملہ ہیں، اور کسی بھی سفارتی نمائندے کی ایسی سرگرمیوں سے وابستگی ناقابلِ قبول ہے۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ناروے کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ ناروے بھی پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گا۔ مزید زور دیا گیا کہ ناروے کو ویانا کنونشن کے تقاضوں اور سفارتی آداب کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گارڈ آف آنر پیش
27 July 2026
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 July 2026
شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلہ پر ایف پی سی سی آئی کا ردِ عمل آگیا
27 July 2026
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
27 July 2026
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت
27 July 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
27 July 2026
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
27 July 2026