محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دیدی
Web Desk
20 August 2026
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری کا نظام لازمی قرار دیتے ہوئے موجودہ سٹاک اور روزمرہ خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بزنس آرمز لائسنس (BAL) ہولڈرز کے لیے ‘پنجاب آرمز لائسنس انوینٹری ماڈیول’ باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ہر اسلحہ ڈیلر کو اپنے پاس موجود تمام بندوقوں، گولیوں اور متعلقہ لوازمات کے سٹاک کا مکمل اندراج محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر کرنا ہوگا، جبکہ آئندہ کی تمام تر خریدو فروخت کا ریکارڈ بھی ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ نے تمام ڈیلرز کو اپنے موجودہ سٹاک کی آن لائن انوینٹری مکمل کرنے کے لیے 26 اگست 2026 کی حتمی تاریخ (ڈیڈ لائن) دی ہے۔ اس حوالے سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع کے ڈیلرز کی فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں، جو انوینٹری کے عمل کو یقینی بنا کر رپورٹس محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کریں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ 26 اگست تک پورٹل پر اندراج میں ناکام رہنے والے ڈیلرز کا لائسنس معطل، کاروبار سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
اسلحہ ڈیلرز کی رہنمائی اور پورٹل کے استعمال کی آگاہی کے لیے محکمہ داخلہ سوموار 24 اگست 2026 کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کر رہا ہے۔ ڈیلرز اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفاتر سے آن لائن سیشن میں شرکت کر کے پورٹل پر انوینٹری درج کرنے کا طریقہ کار سیکھ سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
20 August 2026
ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
20 August 2026
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
20 August 2026