کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
Web Desk
20 August 2026
کینیا میں سیاحوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ، نیز 5 امریکی شہریوں سمیت تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حادثے میں 5 امریکی شہریوں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو قونصلر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر لوئیسابا (Loisaba) کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ‘ایواسو نیرو’ کی جانب تفریحی فضائی سفر (سائٹ سینگ فلائٹ) پر روانہ ہوا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی حتمی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 August 2026
ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو
20 August 2026
پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026