LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو

شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ

Web Desk

20 August 2026

برطانوی شاہی خاندان سے وابستہ رہنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکہ میں 6 سالہ قیام کے بعد رواں ماہ واپس برطانیہ منتقل ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں نے اپنے بچوں کو برطانیہ کے ایک اسکول میں داخل کروا دیا ہے جہاں ستمبر سے ان کا تعلیمی سیشن شروع ہو جائے گا۔ شہزادہ ہیری نے اپنے والد کنگ چارلس کو اپنے اس فیصلے اور برطانیہ میں مستقل قیام کے منصوبے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ہیری اور میگھن کے بیٹے آرچی کی عمر 7 سال اور بیٹی لیلی بٹ کی عمر 5 سال ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ واپسی کے باوجود یہ جوڑا دوبارہ رسمی شاہی فرائض سرانجام نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ دونوں نے جنوری 2020ء میں اعلیٰ شاہی عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے میگھن کی آبائی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سکونت اختیار کر لی تھی اور مختلف انٹرویوز میں شاہی خاندان کے ساتھ اپنے اختلافات کو علانیہ بیان کیا تھا۔