باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
20 August 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی سے اہم ملاقات کی، جس میں ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق باقر قالیباف اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔ ملاقات کے دوران عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، جغرافیائی اور مذہبی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ کے دوران ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت اور تعاون کو سراہا۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے نئے شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر زور دیا اور اربعین کے موقع پر ایرانی زائرین کے لیے بہترین انتظامات پر عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال میں بغداد کے ساتھ سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026