LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی

موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو

Web Desk

20 August 2026

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومان گوفمان نے شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے شام میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی اور سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، یہ اہم ٹیلی فونک رابطہ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں سے قبل 14 اگست کو ہوا تھا۔ گفتگو کے دوران ترکیہ کی جانب سے شام میں اپنی فوج کی تعیناتی، جدید اسلحے اور ڈرونز کی فراہمی سمیت دیگر فوجی منصوبوں پر بحث کی گئی۔ اسرائیل نے شامی حکومت کو ترکیہ کے بڑھتے ہوئے عسکری اثر و رسوخ پر شدید تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار بھی کیا۔

اس رابطے کے بعد 18 اگست کو اسرائیل نے شمالی شام کے ابوالظہور ایئربیس پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ اسرائیل، شام میں ترکیہ کی ایسی کسی بھی فوجی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا جو اس کے لیے سیکیورٹی خطرہ بن سکتی ہو۔