LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ و ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے محمد یحییٰ کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی حاصلات میں ان کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے بالخصوص 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سرگرمیوں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کرنے پر اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے محمد یحییٰ کو اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) میں ‘اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور’ اور ‘ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر’ کے اہم عہدے پر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد یحییٰ نے اپنے دورِ ذمہ داری کے دوران حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملنے والے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی ترقی اور انسانی ہمدردی کے ایجنڈے میں اپنی معاونت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاونِ خصوصی برائے امورِ خارجہ سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔