ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
Web Desk
19 August 2026
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کی شمالی گزرگاہ سے متحدہ عرب امارات (UAE) کے ایک آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ٹینکر دبئی کی مشہور بندرگاہ ‘جبل علی’ کی طرف جا رہا تھا کہ ایرانی حکام نے اسے راستے میں ہی روک کر کنٹرول سنبھال لیا۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ قبضے میں لیے گئے اس اماراتی ٹینکر کو ایران کی ساحلی بندرگاہ ‘بندر عباس’ منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ اپنے تمام تر تجارتی، کاروباری اور مالیاتی تعلقات تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ ہر قسم کی تجارت، کمرشل تبادلے اور معاشی لین دین کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو
19 August 2026
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026