LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان

بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس اہم سیاسی ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر اور وائس چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین بھی شریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور ندیم افضل چن نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں اپوزیشن رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہو کر اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ آنے والے انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں پارلیمان کے اندر اپنی تجاویز اور کردار پیش کریں۔

جواب میں اپوزیشن رہنماؤں نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کے بانی و چیئرمین سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، تاہم دونوں جانب سے پارلیمان میں قانون سازی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے آپسی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کی ہسپتال منتقلی اور علاج کی فراہمی کو ایک خوش آئند پیشرفت اور اچھی جمہوری روایت قرار دیا۔