LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم یہ حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز کرتا ہے جس پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل زیرِ سماعت ہے۔ دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561-A کے تحت علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی تھی، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 مارچ 2026 کو مسترد کر دیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے نظرِ ثانی درخواست میں ‘پاکستان پریزن رولز 1978’ کے رول 197 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیدی کو جیل سے باہر منتقل کرنے کے لیے حکومت کی منظوری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات کے ذریعے قانونی طریقہ کار پر عمل کرنا لازم ہے۔ حکومت نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ باقاعدگی سے ہوتا رہا ہے اور میڈیکل بورڈ متعدد مرتبہ ان کا معائنہ کر چکا ہے۔ درخواست میں آئین کے آرٹیکل 10-A کا حوالہ دیتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ 18 اگست کے عبوری حکم پر نظرِ ثانی کرے اور بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ واپس لے۔