ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
Web Desk
19 August 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سرزمین پر ایران سے بیلسٹک میزائل داغے جانے سے متعلق اماراتی بیان کو مکمل طور پر مسترد اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ترجمان نے ایران کے خلاف اس قسم کے من گھڑت الزامات پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے ‘فالز فلیگ آپریشنز’ (False Flag Operations) کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کا مقصد خطے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینا ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی حدود سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا گیا ہے جو سمندری آمدورفت اور جہاز رانی کو نشانہ بنا رہے تھے اور سمندر میں جا گرے۔ اماراتی حکام کے مطابق، 4 مئی کو فجیرہ بندرگاہ پر ہونے والے حملے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا واقعہ تھا، جس کے بعد امارات نے تجارتی تعلقات کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم تہران نے ایسے تمام دعووں کو یکسر رد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026