آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
Web Desk
18 August 2026
اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرین کے ایک نجی پلازے کو آن لائن فراڈ اور مبینہ فحش مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار 284 غیر ملکی شہریوں کو رکھنے کے لیے دوبارہ سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ چیف کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ویتنام، انڈونیشیا اور چین سے تعلق رکھنے والے ان شہریوں پر جعلی ایپلی کیشنز کے ذریعے سرمائے کا لالچ دے کر فراڈ کرنے کا الزام ہے، جو زیادہ تر سیاحتی ویزوں پر پاکستان میں قیام پذیر تھے۔ ایف آئی اے کو ان کی سیکیورٹی، انتظامی امور اور ملک بدری کے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اگست کو بھی اس پلازے کو سب جیل بنایا گیا تھا جسے 14 اگست کو منسوخ کر دیا گیا تھا، تاہم اب نیا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات
9 October 2026
برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ
9 October 2026
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
9 October 2026
موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے
9 October 2026
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد
9 October 2026
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
9 October 2026
برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار
9 October 2026
امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے
9 October 2026