LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پیشکش کا جواب دیدیا: امریکی صدر libya-coast-migrant-boat-tragedy-50-rescued-7-dead-emergency-rescue لیبیا کے ساحل کے قریب امدادی جہاز نے 50 تارکین وطن کو بچا لیا، 7 ہلاک

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی

Web Desk

18 August 2026

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی نے تل ابیب میں ایک انتخابی بل بورڈ آویزاں کیا ہے جس میں نیویارک کے میئر زہران ممدانی کو ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ بل بورڈ پر تحریر ہے کہ “یہ چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو ہار جائیں… انہیں جیتنے نہ دیں”۔ جولائی میں کینسیٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کی تحلیل کے بعد اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات کے پیشِ نظر نیتن یاہو نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب ممدانی نے نیتن یاہو کو “جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جگہ دی ہیگ میں عالمی عدالت میں ہے۔ ممدانی نے ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے پر نیتن یاہو کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔