ترک صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ، ایران اور غزہ جنگ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو
Web Desk
18 August 2026
ترک ایوانِ صدر کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اہم بات چیت ہوئی ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، ایران اور غزہ میں جاری جنگی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردگان نے زور دیا کہ ایرانی مسئلے کے حل کے لیے تہران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے اور ترکیہ اس ضمن میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے غزہ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے باوجود اسرائیل فلسطینیوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026