LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار

ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی: بلال کیانی

Web Desk

18 August 2026

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے اور کیش لیس معیشت کے فروغ میں اسٹیٹ بینک کے ‘راست’ نظام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل طریقے استعمال کرنے والے تاجروں کی تعداد بھی 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ مرکزی سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل ادائیگیاں 9 فیصد سے بڑھ کر 76 فیصد ہو گئی ہیں، اور حکومت نے کیو آر کوڈز کے ذریعے خریدو فروخت کو فروغ دینے کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) پر سبسڈی بھی فراہم کی ہے۔