LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی

Web Desk

17 August 2026

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ (Conference on Disarmament) کی صدارت باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہے۔ جنیوا میں جاری اجلاسوں کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری اسلحہ کنٹرول و تخفیفِ اسلحہ طاہر اندرابی کر رہے ہیں۔ پاکستان سال 2026 کے اجلاس کے آخری صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، جس کے تحت وہ سالانہ رپورٹ کی تیاری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں قرارداد پر مذاکرات کی رہنمائی کرے گا۔ اس موقع پر طاہر اندرابی نے سابق صدور اور مختلف علاقائی گروپس کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ 65 رکن ممالک پر مشتمل یہ دنیا کا واحد کثیرالجہتی فورم ہے جہاں تمام جوہری طاقتیں شامل ہیں اور اس کے ایجنڈے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا خاتمہ اور خلا کی عسکریت پسندی کی روک تھام جیسے اہم امور شامل ہیں۔