Web Desk
17 August 2026
ویٹیکن کے روحانی پیشوا پوپ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے دو ریاستی حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کاسٹل گاندولفو میں عبادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں پر تشدد کے فوری خاتمے پر زور دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق مغربی کنارے کے گاؤں قصرا کا محاصرہ کر کے پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کی جا چکی ہے۔ ویٹیکن جو کہ طویل عرصے سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے، نے واضح کیا کہ منظم آبادکاری مستقبل کی فلسطینی ریاست کے امکانات کو محدود کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی حکومت یہودی بستیوں کی توسعی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران
18 August 2026
ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی
18 August 2026
امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی
18 August 2026
ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ
18 August 2026
امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر
18 August 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا
18 August 2026
ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام
18 August 2026
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
18 August 2026