LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی

Web Desk

17 August 2026

آئل ٹینکرز پر حالیہ حملوں کے بعد دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ ’آبنائے ہرمز‘ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی واقع ہوئی ہے اور بحری نقل و حرکت تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل بھی تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ شپ ٹریکنگ کمپنی ‘کپلر’ (Kpler) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز صرف 5 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے جبکہ اتوار کو کوئی بھی جہاز اس آبی گزرگاہ سے نہیں گزرا؛ اس کے برعکس گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 31 تجارتی جہاز اس راستے سے گزرے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دن گزرنے والے بحری جہازوں میں ایک خالی ‘ویری لارج کروڈ کیریئر’ (VLCC) بھی شامل تھا جس کا خودکار شناختی نظام (AIS) سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا، جبکہ ایک چھوٹا ٹینکر ایرانی فیول آئل لے کر آبنائے سے باہر نکلا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ ہفتے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے 3 جہازوں پر ہونے والے حملوں کی تصدیق کے بعد سے عالمی شپنگ کمپنیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث آبنائے ہرمز سے اپنے بحری جہازوں کی نقل و حرکت عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔