LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

Web Desk

17 August 2026

سعودی عرب کے قومی مرکزِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں بدھ کے روز تک شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرمی کی اس لہر سے خاص طور پر الشرقیہ (مشرقی ریجن) کے علاوہ دارالحکومت ریاض کے مشرقی اور جنوبی علاقے شدید متاثر ہوں گے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے آخری مہینے اگست کے دوران مملکت کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ دوسری جانب جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ تبوک، نجران اور مکہ مکرمہ ریجن میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے موسم کی صورتحال کے بارے میں آگاہ رہیں۔