LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران سے خفیہ رابطوں کا انکشاف افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے: یاسمین فواد مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ کاکروچ جنتا پارٹی کا ’’سکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کا آغاز

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ

Web Desk

17 August 2026

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا تنگارا میں 7.7 شدت کے خوفناک زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے جبکہ 113 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز مبے سے 36 کلومیٹر شمال مشرق میں 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کے بعد 341 سے زائد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے سڑکیں بند، لینڈ سلائیڈنگ اور 1,300 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں، جبکہ 5 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات، اسپورٹس ایرینا اور عارضی خیموں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اور ریسکیو اداروں کے مطابق کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے 3,500 سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ زلزلے کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپ اور دیگر بنیادی سہولیات متاثر ہیں، جس کے پیشِ نظر صوبائی حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت (Emergency State) نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ 2022 کے بعد انڈونیشیا میں آنے والا سب سے تباہ کن اور ہلاکت خیز زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔