بدین میں پسند کی شادی کا تنازع، 60 گھر مسمار، 600 افراد نقل مکانی پر مجبور
Web Desk
17 August 2026
بدین کے علاقے گولاڑچی کے چک نمبر 5 میں پسند کی شادی کا تنازع شدید رخ اختیار کر گیا، جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے ماچھی برادری کے 60 سے زائد گھروں کو مسمار کر کے پورا گاؤں خالی کرا دیا۔ متاثرین کے مطابق مسلح افراد گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مویشی لوٹ کر لے گئے، جس کے باعث 600 سے زائد افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ندیم ماچھی اور عالیہ فاطمہ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد یہ تنازع پیدا ہوا۔ متاثرہ جوڑے نے مؤقف اختیار کیا کہ پسند کی شادی کی سزا پورے گاؤں کو دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایس ایس پی بدین کو 12 درخواستیں جمع کروائیں، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی
18 August 2026
نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف
18 August 2026
ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
18 August 2026
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
18 August 2026
عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران
18 August 2026
ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی
18 August 2026
امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی
18 August 2026
ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ
18 August 2026