اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
Web Desk
16 August 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی سامراجی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی اور حمایت کے ساتھ پورے مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی اور تخریب کاری پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صہیو نی ریاست خطے میں کشیدگی کو فروغ دے رہی ہے، تاہم ایرانی عوام اپنے اتحاد اور پائیدار مزاحمت کے ذریعے تمام درپیش مشکلات اور چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔ صدر پزشکیان نے ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عوامی یکجہتی اور معاشی و تعلیمی میدان میں پیشرفت بالخصوص بچوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو رہبرِ انقلاب کی بھرپور اور مسلسل رہنمائی حاصل ہے، اور ایران نے کبھی دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالےمسعود پزشکیان نے وضاحت کی کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ ماہرین کی تفصیلی مشاورت، قومی مفاد، ملکی وقار اور رہبرِ معظم کے بنیادی اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے طے پایا ہے۔قومی یکجہتی اور پیشرفت: انہوں نے تاکید کی کہ ملک کو دفاعی و معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام طبقہ ہائے فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور تعلیمی ترقی پر خاص توجہ دینی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
ماسکو پر دو سال کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 600 ڈرونز نے روسی دارالحکومت کا رخ کیا
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026