LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران

ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف

Web Desk

16 August 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت’ پر دستخط کر کے محورِ مزاحمت (Axis of Resistance) کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا مطالبہ تھا کہ ایران اپنے میزائل و نیوکلیئر پروگرام، مزاحمتی گروپوں کی حمایت اور آبنائے ہرمز کا معاملہ بالائے طاق رکھ دے، تاہم جارحانہ سفارت کاری کے نتیجے میں امریکا کو اسی رات ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنا پڑی۔

باقر قالیباف نے انکشاف کیا کہ جب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایران بھی آبنائے ہرمز کھول دے گا، تو انہوں نے امریکی مذاکرات کاروں کو الٹی میٹم دیا کہ بیان واپس نہ لیا گیا تو ایران حملہ کر دے گا، جس کے صرف 58 منٹ بعد ٹرمپ نے اپنے بیان کا وہ حصہ ہٹا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بھی لبنان کے علاقے داہیہ پر حملے کے بعد پورے خطے پر انتقامی کارروائی کی دھمکی دے کر مزید حملوں سے روکا گیا۔