قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی
Web Desk
16 August 2026
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایران کے ان ادعاؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے 3 پائلٹ قطر کی تحویل میں ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے دوران اس نوعیت کے گمراہ کن بیانات حیران کن ہیں۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ مارچ میں قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پائلٹوں سے رابطے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کوئی جواب نہ ملنے پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلاش و امداد کے آپریشن کے دوران صرف ایک پائلٹ کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی باقیات ایران کے حوالے کرنے کے لیے تہران انتظامیہ سے پہلے ہی رابطہ کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026