حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف
Web Desk
16 August 2026
ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر اور امریکا کے ساتھ چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس سربراہ کی شہادت کے بعد امریکا کے ساتھ تمام مذاکرات معطل کر دیے گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، قالیباف نے بتایا کہ انہوں نے اسی وقت سخت جواب دینے کا اعلان کیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی ٹوئٹ کی، تاہم ٹوئٹ میں آبنائے ہرمز سے متعلق غلط دعویٰ شامل کرنے پر ایران کے دباؤ کے بعد ٹرمپ کو 58 منٹ میں اپنی ٹوئٹ ترمیم کرنا پڑی۔ رپورٹس کے مطابق یہ بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین کا حصہ قرار دینے کے بیان پر ایرانی نائب وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ہمیشہ ایرانی ہی رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026
طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار
17 August 2026
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات
17 August 2026
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
17 August 2026
آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی
17 August 2026
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
17 August 2026
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026